آخر میرا ملک کون چلا رہا ہے؟

English

ایک شخص بغیر پاکستانی شہریت کے پاکستان آتا ہے، ایک ہی دن میں اس کا شناختی کارڈ بن جاتا ہے اور وہ پاکستان کا وزیرِاعظم بن کر ملک کی باگ ڈور سنبھال لیتا ہے۔ صرف تین ماہ بعد وہ پاکستان چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور پھر کبھی واپس نہیں آتا۔ کیا یہ منظر حیران کن اور خوفناک نہیں؟

پھر ایک اور شخص منظرِعام پر آتا ہے، وہ وزیرِخزانہ بنتا ہے، اس کے بعد سندھ کے علاقے تھرپارکر سے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوجاتا ہے، حالانکہ نہ وہ کبھی وہاں رہا تھا، نہ وہاں گیا تھا اور نہ ہی وہاں کے لوگ اس کا نام جانتے تھے۔ اس کے باوجود وہ وہاں سے کامیاب ہوتا ہے، پاکستان کا وزیرِاعظم بنتا ہے، تین سال سے زیادہ عرصے تک اس عہدے پر رہتا ہے اور پھر پاکستان چھوڑ کر برطانیہ میں جا کر آباد ہوجاتا ہے۔

اچانک ایک نامعلوم پشتون شخص کا نام بلوچستان سے سامنے آتا ہے اور وہ پاکستان کا سب سے طویل عرصے تک رہنے والا نگران وزیرِاعظم بن جاتا ہے۔ اب اسے امریکا یا کینیڈا میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے لیے قطار میں کھڑا دیکھا جارہا ہے۔

ایسے حیران کن واقعات دیکھنے کے بعد میں خود بھی حیرت میں ڈوب جاتا ہوں۔ آخر میں کیا کہوں؟ بس ایک سوال بار بار ذہن میں آتا ہے:

آخر میرا ملک کون چلا رہا ہے؟ .. ڈاکٹر رابعہ خان کی ایکس پر ٹویٹ کا ترجمہ

Share:

Leave a Comment