ایک خوش آئند تبدیلی : تبلیغی جماعت کا حقوق العباد پر زور
English
چترال میں تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، حقوق العباد پر خصوصی زور
چترال میں جاری بین الاقوامی تبلیغی اجتماع آج صبح نمازِ فجر کے بعد اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
اختتامی دعا کے دوران اجتماع کے امیر نے حقوق العباد، یعنی ایک دوسرے کے حقوق اور سماجی ذمہ داریوں پر خصوصی توجہ دلائی۔ یہ بات خاص طور پر خوش آئند تھی، کیونکہ تبلیغی اجتماع میں اس پہلو پر اس انداز میں زور کم ہی سننے کو ملتا ہے۔
واعظ نے کہا کہ اسلام صرف نماز اور دیگر عبادات تک محدود نہیں۔ لوگوں کے حقوق ادا کرنا اور اپنی اخلاقی و سماجی ذمہ داریاں پوری کرنا بھی دین کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے دکانداروں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان پر لازم ہے کہ وہ ایمانداری سے کاروبار کریں، اشیاء میں ملاوٹ نہ کریں، وزن میں کمی نہ کریں اور خریداروں کو دھوکا نہ دیں۔ انہوں نے معاشرے میں عام ہوتی ایسی برائیوں سے بچنے پر زور دیا اور حضور اکرم ﷺ کی زندگی سے دیانت دار تجارت کی مثالیں بھی بیان کیں۔
اسی طرح انہوں نے کہا کہ سرکاری اور دیگر ملازمتوں میں کام کرنے والے افراد اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں، رشوت سے بچیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال یا اقربا پروری نہ کریں۔
اجتماع کے بعد کئی شرکاء نے اس بات پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ بعض نے کہا: "اب تبلیغ مکمل ہوئی ہے۔"
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال نیوز نے دو روز قبل انگریزی اور اردو میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹس میں تبلیغی جماعت کی توجہ حقوق العباد کی طرف مبذول کرانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ معاشرے میں لوگوں کے حقوق جس طرح پامال ہو رہے ہیں، اس کے پیش نظر اس پہلو پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے
Welldone Chitral News. دل سے جو بات نکلتی ہے، اثر رکھتی ہے۔