جغور کے عمائدین کا ماحول کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ
English.. سرور کمال
چترال کے گاؤں جغور کے عمائدین اور اہم شخصیات نے علاقے کے نازک ماحول کے تحفظ اور بار بار آنسرور کمالے والے سیلاب کے اثرات کم کرنے کے لیے صوبائی سطح پر فوری قانو سازی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک اجلاس میں شرکا نے خبردار کیا کہ جغور گول میں حد سے زیادہ چرائی، جنگلات کی کٹائی، انتظامی کمزوریاں اور عدالتی مقدمات میں تاخیر انسانی جانوں، املاک اور مقامی ماحول کے لیے خطرات بڑھا رہی ہے۔
شرکا نے مرحلہ وار آگاہی مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا جس میں مقامی آبادی، اسکولوں، کالجوں اور جامعات کو شامل کیا جائے گا۔ غیر سرکاری تنظیموں، سرکاری اداروں، صحافیوں، سیاسی نمائندوں، سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے گا۔
شرکا نے کہا کہ نقصان دہ سرگرمیوں کو روکنے اور مستقبل کی ماحولیاتی آفات سے نمٹنے کے لیے مضبوط قانون سازی ضروری ہے۔
اجلاس میں محکمہ جنگلی حیات کے نئے ٹرمز آف پوائنٹس (ToPs) طریقہ کار کا بھی خیرمقدم کیا گیا، جس کا مقصد مارخور ٹرافی ہنٹنگ فنڈ کے انتظام اور استعمال میں شفافیت بہتر بنانا ہے۔
شرکا نے چترال کے قدرتی ورثے کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔