چترالی فٹبالروں نے امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے

English

اٹلانٹا، جارجیا: چترال میمفس ایف سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ ایسٹ اسماعیلی گیمز 2026 کا فٹبال ٹائٹل جیت لیا۔

چترال کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’چمرکھن‘ کے مطابق، چترال میمفس ایف سی نے سیمی فائنل میں افغان ایف سی کو 6-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ سنسنی خیز فائنل میں ٹیم نے اٹلانٹا اے سی ای کو 4-3 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

فائنل میں چترال میمفس ایف سی کی جانب سے عریب شاہ، دلجان شریف اور علی اکبر نے گول کیے۔ کپتان علی اکبر نے دو گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیم کی کامیاب مہم کی کوچنگ منظور علی خان نے کی۔

ساؤتھ ایسٹ اسماعیلی گیمز 2026 کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی چترال میمفس ایف سی نے نیشنل چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ یہ چیمپئن شپ اگلے سال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں منعقد ہوگی۔

یہ کامیابی امریکا میں مقیم چترالی نوجوانوں کے لیے ایک اہم اعزاز ہے۔ اس سے عالمی سطح پر چترال کے فٹبال کھلاڑیوں کے بہترین ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

— CN رپورٹ، 13 ستمبر 2026
Share:

Leave a Comment