اسلام آباد میں چترالیوں کی ڈینٹل کلینک نے کام شروع کردیا

English

اسلام آباد: چترالی کمیونٹی اور جڑواں شہروں کے شہریوں کو معیاری اور سستی دانتوں کی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے اسلام آباد میں قائم ایک ڈینٹل کلینک نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔

اسمایل کرافٹ ڈینٹل کلینک (Smile Craft Dental Clinic)، ظاہر ڈینٹل ایسوسی ایٹس (ZAHIR Dental Associates) کا ایک منصوبہ ہے، جو پاک لینڈ اسکوائر، جی-8 مرکز، اسلام آباد میں واقع ہے۔

کلینک میں پانچ ماہر اور تجربہ کار ڈینٹسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں آرتھوڈانٹکس، ڈینٹل سرجری اور ڈینٹل امپلانٹس کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ کلینک میں جدید آلات اور سہولیات بھی موجود ہیں۔

کلینک انتظامیہ کے مطابق مریضوں کے لیے مفت مشاورت (Free Consultation) کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مختلف دانتوں کے علاج پر خصوصی رعایت بھی دی جائے گی۔

شمالی علاقوں کے لوگوں کے لیے خصوصی سہولت کے طور پر چترال اور گلگت بلتستان کے باشندوں کو دانتوں کے علاج پر 20 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں مقیم چترال اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو 25 فیصد تک خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔

اس اقدام سے توقع ہے کہ چترالی کمیونٹی اور جڑواں شہروں کے دیگر شہریوں کو معیاری اور جدید ڈینٹل سہولیات مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

کلینک کا پتہ: پاک لینڈ اسکوائر، جی-8 مرکز، اسلام آباد۔

Share:

Leave a Comment